25 جنوری 2012 - 20:30

پارلیمنٹ میں انرجی کمیشن کے ترجمان نے یورپی ممالک کو تیل کی فروخت ممنوع کرنے کا مسودہ تیار کرنے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ یورپی ممالک کو تیل فروخت کرنا ممنوع قراردیدےگی۔

ابنا: انھوں نے کہا کہ یہ مسودہ انرجی کمیشن میں بحث کے آخری مراحل میں ہے اور اسے دو دن کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا انھوں نے کہا کہ ایران بعض مغربی ممالک کے معاندانہ اقدام کا ٹھوس اور بھر پور جواب دےگا۔

واضح رہے کہ یورپی ممالک نے ایران کے تیل پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ روس اور چين نے یورپی ممالک کے اس اقدام کو غیر سنجیدہ اور دشمنی پر مبنی قراردیا ہے اور ادھر ایران نے بھی یورپی ممالک کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ یورپی ممالک کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پہلے سے آمادہ ہے۔  ........ /169